مئیر زوہران ممدانی نے وینزویلا پر حملہ اور صدر موڈرو کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دیدیا

نیویارک ( آواز نیوز) وینزویلا پر صدر ٹرمپ کے حملے اور وینزویلن صدر نکولس موڈرو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر نیویارک کے مئیر زوہران ممدانی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔میئر آفس سے جاری ایک بیان میں میئر ممدانی نے کہا ہے کہ مجھے پیر کی صبح بریفنگ میں اس کارروائی کے بارے میں بتایا گیا کہ وینزویلن صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے انہیں نیویارک سٹی میں وفاقی حراست میں رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مئیر ممدانی کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی سلامتی پر یکطرفہ حملہ وفاقی اور بین الاقوامی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔اقتدار کی تبدیلی کے لئے یہ جارحانہ کارروائی کا منفی اثر صرف بیرون ملک نہیں بلکہ نیویارک پر بھی براہ راست اثر پڑے گا۔ نیویارک میں وینزویلا کے ہزاروں شہری رہتے ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔مجھے ان کی اور ہر نیویارکر کی سلامتی کی فکر ہے۔میری انتظامیہ صورتحال پر مستقل نظر رکھے گی اور اس حوالے سے ضروری گائیڈ لائنز بھی جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں