Mayor Mamdani Appoints Dina Levy as Housing Commissioner, Announces Formation of “Rental Ripoff” Hearings
نیویارک ( آواز نیوز ) نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے ڈِینا لیوی کو ڈیپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ پریوینشنز اینڈ ڈیویلپمنٹ ( HPD) کی کمشنر مقرر کردیا ہے۔مس ڈِینا لیوی کو محفوظ اور ایفورڈیبل ہاؤسنگ کا برسوں کا تجربہ ہے۔ وہ طویل عرصہ سے نیویارکرز کو باوقار ہاؤسنگ کی فراہمی کے دن رات جدوجہد کرتی رہی ہیں۔وہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ میئر ممدانی کے بھرپور ہاؤسنگ ایجنڈے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی تاکہ جن میں قابل قبول رینٹ پر رہائشی فراہمی شامل ہے۔ وہ نئے گھر وں کی تعمیر کے لئے فنانسنگ اور کنسٹرکشن کی بھی نگرانی کریں گی تاکہ مئیر کے وعدے کے مطابق تمام نیویارکرز کو رہائش کی سہولت حاصل ہوسکے۔ مس ڈینا کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا نئی ہاؤسنگ لیڈر کی حیثیت سے خیرمقدم کرتے ہیں ، وہ ایک تجربہ کار نڈر ہاؤسنگ لیڈر ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ کرایہ داروں کے تحفظ کے لئے لڑیں گی اور ہاؤسنگ بحران سے اچھے طریقے سے نمٹیں گی۔









