ایران میں مظاہروں پر ٹرمپ کی سخت وارننگ، مظاہرین کی ہلاکتوں پر ’زبردست حملے‘ کا عندیہ

واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ ایران پر ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے۔

ایران میں مہنگائی، شدید اقتصادی بحران اور ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی گراوٹ کے خلاف عوامی مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکومت نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھا تو واشنگٹن سخت ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں