امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے کیونکہ ملک بھر میں جاری احتجاجات دن بدن شدت اختیار کر رہے ہیں اور حالات کے پرتشدد ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے باعث گرفتاریاں، زخمی ہونے کے واقعات، سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ، سڑکوں کی بندش، ٹرانسپورٹ کی معطلی اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں، جس سے امریکی شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستوں کے ذریعے آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران چھوڑ دیں۔ ساتھ ہی انٹرنیٹ بندش کے پیشِ نظر رابطے کے متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں