عالمی اور مقامی مارکیٹ: سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر ایران میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے امریکا کے جنگی خدشات، فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی، اور جیوپولیٹیکل کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محفوظ اثاثوں کی جانب راغب کر دیا، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 75 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 4,670 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس وقت غیر یقینی عالمی حالات کے باعث سونے اور چاندی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی توجہ مبذول کرائی۔

ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھیں اور اپنے سرمایہ کاری کے فیصلے دانشمندی سے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں