مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور شپنگ اخراجات میں اضافے کے بعد بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17.4 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 115 سے بڑھا کر 135 ٹکا فی لیٹر، پیٹرول 140 سے بڑھا کر 160 ٹکا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 135 سے بڑھا کر 155 ٹکا فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ توانائی کے مطابق مارچ 2026 سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، جبکہ علاقائی کشیدگی کے باعث مال برداری کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق مارچ سے اگست کے دوران سرکاری بنگلادیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 228 ارب 76 کروڑ ٹکا، یعنی تقریباً ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔









