پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اکتوبر میں 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، اکتوبر 2026 میں آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.4 فیصد زیادہ ہے۔ماہانہ بنیادوں پر بھی آئی ٹی برآمدات میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2025-26 میں بھی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، اس دوران مجموعی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں