سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 764 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا 10 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔نئی قیمتوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر 80 سینٹ کی کمی سے 45 ڈالر 70 سینٹ پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ چاندی 180 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 48 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 155 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 327 روپے ہوگئی۔سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں