ایران نے حالیہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا،سی این این رپورٹ

امریکی نشریاتی ادارے CNN کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ Iran نے حالیہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں موجود کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی Jordan میں نصب جدید امریکی THAAD missile defense system کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ United Arab Emirates میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ Qatar میں نصب ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

تحقیقی تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں