ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال دکھانے والے لائیو کیمرے کو حملے کے دوران نیچے سڑک کی جانب موڑ دیا گیا تاکہ میزائلوں کی تصاویر نشر نہ ہوں، اور شہر میں حملے کے وقت سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
دوسری جانب ایرانی ڈرونز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو خلیج عمان میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے بعد جہاز علاقے سے دور چلا گیا۔
ادھر منامہ میں دو ہوٹلوں اور ایک رہائشی عمارت کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔









