ایران کے نئےسپریم لیڈر کے انتخاب میں مجھے شامل کیا جانا چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب کے عمل میں انہیں بھی شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ ایسے رہنما کو قبول نہیں کریں گے جو سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی پالیسیوں کو جاری رکھے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا اگلا سپریم لیڈر بنانے کی کوشش ’وقت کا ضیاع‘ ہے اور وہ اس انتخاب کو قبول نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی صورتِ حال کا موازنہ وینزویلا سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈیلسی روڈریگز کی قیادت میں وہاں حکومت برقرار رکھی گئی، اسی طرح ایران میں بھی ایسی قیادت ہونی چاہیے جو امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

واضح رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر کا انتخاب 88 رکنی مجلسِ اسمبلی آف ایکسپرٹس کرتی ہے، اور خطے میں جاری کشیدگی اور حملوں کے باعث نئے رہنما کے انتخاب کا عمل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں