ایران کے صوبہ اصفہان میں حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 15 افراد گرفتار

تہران – ایران کے صوبہ اصفہان میں حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں سیکورٹی فورسز نے 15 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد پر فوجی مقامات کی لوکیشنز بتانے کا الزام ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان پر حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر اور دیگر حساس معلومات لیک کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاریاں انسداد جاسوسی آپریشن کے تحت کی گئی ہیں۔ ایران نے حالیہ ہفتوں میں متعدد بار خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ اصفہان ایران کے اہم صنعتی اور فوجی مراکز میں سے ایک ہے۔ اس صوبے میں متعدد حساس دفاعی تنصیبات اور ایٹمی سہولیات بھی موجود ہیں۔

ابھی تک گرفتار افراد کی شناخت یا ان کے خلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں