امریکا کا ایران سے یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور، ٹرمپ کا دباؤ جاری

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ پیچیدہ اور خطرناک مشن امریکی فورسز کو کئی دن ایران کے اندر رکھے گا۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم یہ آپشن موجود ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران یورینیئم نہیں رکھ سکتا۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں پر زور دیا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالیں کہ جنگ ختم کرنے کی شرط کے طور پر یورینیئم حوالے کرے۔ امریکی اخبار کے مطابق اگر ایران مذاکرات میں یورینیئم دینے پر آمادہ نہیں ہوتا تو امریکا طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ پینٹاگون کا کام کمانڈر انچیف کے لیے زیادہ سے زیادہ آپشنز تیار کرنا ہے، تاہم زیادہ آپشنز کا مطلب یہ نہیں کہ صدر نے فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پینٹاگون اور سینٹ کام کے ترجمان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے قبل 1994ء میں قازقستان اور 1998ء میں جارجیا سے بھی یورینیئم نکال چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں