یو اے ای کو جنگی اتحاد کا حصہ بننے سے خبردار، جیفری سیچس ،امریکا کی دوستی مہلک ثابت ہو سکتی ہے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) – معروف امریکی ماہرِ معاشیات جیفری سیچس نے متحدہ عرب امارات کو جاری علاقائی کشیدگی میں جنگی اتحاد کا حصہ بننے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں دبئی اور ابوظبی براہِ راست خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سیچس نے کہا کہ دبئی اور ابوظبی بنیادی طور پر سیاحتی اور تجارتی مراکز ہیں، نہ کہ مضبوط دفاعی یا میزائلوں سے محفوظ فوجی شہر۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں شمولیت ان شہروں کے معاشی ماڈل اور عالمی سرمایہ کاری کے تصور کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں