دبئی (نیوز ڈیسک) – متحدہ عرب امارات (UAE) نے دبئی میں واقع امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle) کے ڈیٹا سینٹر پر ایرانی حملے کی تمام اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں “بے بنیاد، جعلی اور گمراہ کن” قرار دے دیا ہے۔
دبئی گورنمنٹ میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں واضح کیا کہ دبئی میں کسی بھی قسم کے حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔









