نیویارک( آواز رپورٹ)حکومت پاکستان نے امریکہ سے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے لئے عارضی طور پر قانونی تحفظ (TPS) کا سٹیٹس دینے مطالبہ کردیا ہے. پاکستان مشن یوایس اے کے نام ایک خط میں سابق وزیرخزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے لکھا ہے کہ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز ( USCIS)قدرتی آفات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگوں سے متاثرہ افراد کو TPS کا درجہ دیتی ہے.سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کا کہنا ہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور صورتحال مذید بگڑتی جارہی ہے.ملک کے 66 سے زائد اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنہیں آفت زدہ قرار دیا جاچکا ہے.سینیٹر مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان مشن یو ایس اے یہ معاملہ امریکی حکومت کے سامنے اٹھائے اور اس سے پاکستانیوں کو TPS دینے کا مطالبہ کرے تو پاکستانی کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا
