پیرس: (آواز نیوز) فرانسیسی صدر نے غزہ میں غذائی بحران پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ امدادی رکاوٹیں نہ ہٹیں تو اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کو غذا سے دور رکھنے پر خاموش نہیں رہ سکتی، غزہ میں جو ہو رہا ہے یہ نہ سمجھا جائے کہ اسرائیل انسانی حقوق کا احترام کر رہا ہے۔فرانسیسی صدر میکرون نے مزید گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کو اخلاقی وسیاسی ضرورت قرار دے دیا۔
