اسلام آباد: (آواز نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈڈرنکس، آئس کریم، تیار خوراک سمیت متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔
