2025 کی ہالی ووڈ ٹاپ 5 بلاک بسٹر فلمیں، جنہوں نے باکس آفس پر راج کیا

لاس اینجلس:
ہر سال کی طرح رواں برس بھی ہالی ووڈ میں سیکڑوں فلمیں ریلیز ہوئیں، تاہم چند فلمیں ایسی رہیں جنہوں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ 2025 میں ایکشن، سائنس فکشن، اینی میشن اور فینٹسی فلموں نے عالمی سطح پر ریکارڈ بزنس کیا۔ ذیل میں 2025 کی وہ ٹاپ 5 ہالی ووڈ فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی۔

1۔ اوتار: فائر اینڈ فش (Avatar: Fire and Fish)

19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم اوتار: فائر اینڈ فش نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ہی 11 بڑے ریکارڈ توڑ دیے۔ فلم اب تک دنیا بھر میں 3100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
یہ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی اوتار سیریز کی تیسری فلم ہے، جس میں سام ورتھنگٹن، زوئی سالڈانا، سیگورنی ویور اور اسٹیفن لینگ اپنے سابقہ کرداروں میں واپس نظر آئے، جبکہ نئی کاسٹ میں اونا چیپلن اور ہیری پوٹر فیم ڈیوڈ تھیولس شامل ہیں۔

2۔ اے مائن کرافٹ مووی (A Minecraft Movie)

4 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی اے مائن کرافٹ مووی رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست رہی۔
جیسن موما، جیک بلیک اور ایما مائرز کی اداکاری سے سجی اس فلم نے 423,949,195 ڈالر کا شاندار بزنس کیا۔

3۔ لیلو اینڈ اسٹیچ (Lilo & Stitch)

والٹ ڈزنی فیچر اینی میشن کی فلم لیلو اینڈ اسٹیچ 23 مئی کو ریلیز ہوئی اور عالمی باکس آفس پر 423,778,855 ڈالر کمانے میں کامیاب رہی، جس نے اینی میشن فلموں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

4۔ سپرمین (Superman)

11 جولائی 2025 کو ریلیز ہونے والی سپرمین سیریز کی نئی فلم نے ریلیز کے فوراً بعد شاندار کامیابی حاصل کی۔ فلم نے عالمی سطح پر 354,184,465 ڈالر کا بزنس کر کے ٹاپ فلموں میں جگہ بنائی۔

5۔ جراسک ورلڈ: ری برتھ (Jurassic World: Rebirth)

جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم جراسک ورلڈ: ری برتھ 2 جولائی 2025 کو ریلیز ہوئی۔ اسکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی کی اداکاری سے سجی اس فلم نے امریکا میں 339,640,400 ڈالر کا بزنس کیا۔

اس فہرست میں وکڈ: فار گڈ بھی نمایاں رہی، جس نے 322 ملین ڈالر سے زائد کمائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں