نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر 1.4 ارب وائس اور ویڈیو کالز کا ریکارڈ

فیس بک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر دنیا بھر سے 1.4 بلین ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔

فیس بک کے مطابق واٹس ایپ پر پہلی بار ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔

کمپنی کے مطابق اگر ان اعداد و شمار کا پچھلے سال کے مقابلے میں کی جانے والی کالز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب فیس بک کی ایپ میسنجر پر بھی نئے سال کے موقع پر بڑی تعداد میں ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں