بیجنگ( آواز نیوز) چین کو سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں امریکہ کے بعد سب سے ایڈوانس اور ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ہے۔جہاںر ایسی ایسی ٹیکنالوجی اور اختراعات جنم لے رہے ہیں کہ انسان کی عملی ضرورت کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔ اب چین نے نیوز میڈیا میں ایک نیا انقلاب برپاکردیا ہے۔ بلکل انسانی جسم کے رنگ یا انسان سے مشابہہ روبوٹس کسی تحریر کے بغیر حقیقی نیوز کاسٹرزکی طرح خبریں پڑھنے لگے ہیں۔ایک مرد اور ایک عورت روبوٹ نے ایک لفظ لکھے بغیر خبریں پڑھ دیں۔ایک سٹیج پر ڈیزائنر سوٹ میں ملبوس ایک لڑکی ہیلو کہتے ہوئے آگے بڑھتی ہے پروفیشنل انداز میں کچھ لکھے بغیر خبریں پڑھتی ہے۔روبوٹ نیوزاینکر کا نام زنیان ہے جبکہ اس کے برابر میں مرد اینکر کا نام زِنیو بتایا گیا ہے۔ چین کی سرکاری خبررساں سنہوا نے دونوں کا تعارف دینا کے پہلے بائیونک،ھیومئنائیڈ نیوز اینکرز کی حیثیت سے کروایا۔









