دبئی: الیکٹرک فلائنگ کار کا تجربہ کامیاب ہوگیا، سائنس دانوں نے دبئی کے مرینا ساحل پر فلائنگ کار کو کامیابی اڑا کر لینڈ کروایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں چینی انجینئرز کی بنائی ہوئی الیکٹرک فلائنگ کار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔تجربے کے دوران کار کو عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرائی گئی جو کامیاب رہی۔
رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی تیار کردہ الیکٹرک فلائنگ کار مصنوعی ذہانت کنٹرول سسٹم سے لیس ہے، گاڑی میں صرف دو افراد کی سوار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ خودمختار طریقے سے بغیر کسی پائلٹ کے بھی اڑان بھرسکتی ہے۔فلائنگ بنانے والی چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ تین سے چار برسوں میں یہ گاڑی دبئی کی فضاؤں میں اڑتی ہوئی نظر آئے گی۔
حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ