فروری سے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بک کمپنی کو بھی دیا جائے گا

اس ڈیٹا میں آپ کے کوائف، محلِ وقوع اورشاید دوستوں کے نمبر تک بھی شامل ہوسکتےہیں۔ واٹس ایپ نے سال کے آغاز پر اپ گریڈیشن کےساتھ نئی شرائط بھی جاری کی ہیں۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے معیارات بہت سخت ہیں اور دونوں روابط کے مابین اینکرپشن کے معیارات بہت سخت اور قدرے محفوظ ہیں۔لیکن اب اگلے ماہ سے واٹس ایپ کمپنی آپ کا نام، کوائف، آئی پی ایڈریس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، بیٹری چارجنگ کی مقدار، سگنل کی شدت، براؤزر کی قسم، موبائل نیٹ ورک، آئی ایس پی، زبان، ٹائم زون اور یہاں تک کہ آئی ایم ای اے بھی معلوم کرے گی اور شاید یہ معلومات فیس بک کے حوالے کرے گی۔اس دوران واٹس ایپ کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر جاری کسی بھی کاروباری یا تجارتی معلومات کے تبادلے پر بھی نظر رکھے گی۔ اس لیے واٹس ایپ آپ کے پیغامات کی سن گن بھی لے سکے گا۔ واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بعض کاروبار تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر یا سافٹ ویئر( بشمول فیس بک) استعمال کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں