میئر ایڈمزکا “این وائی سی پڑھو “اور” این وائی سی مسئلے حل کرو”جیسے اہم اقدامات کا اعلان
April-21-2025

نیویارک (آواز نیوز)میئر ایڈمز نے این وائی سی پڑھو اور این وائی سی مسئلے حل کرو اقدامات کا اعلان کر دیا۔ ان اقدامات کا مقصد نیو یارک سٹی میں خواندگی اور ریاضی کی ہدایات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ اس اقدام سے آئندہ تعلیمی سال تک 490,000 سے زیادہ طلبا مستفید ہوں گے۔ این وائی سی ریڈز پہلی بار مڈل اسکولوں میں لاگو کیے جائیں گے۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی پبلک سکولز کی چانسلر میلیسا ایولیس راموس نے دونوں پروگراموں کو 14 اضلاع کے 186 اضافی سکولوں تک پھیلا دیاہے جس سے پانچوں بوروں کے مڈل سکول کے طلباتک اعلیٰ معیار، ثبوت پر مبنی بنیادی مطالعے اور ریاضی کے نصاب کو وسعت دی گئی۔این وائی سی ریڈز پہلے ہی تمام پانچ ہزارسکولوں اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پروگراموں میں لاگو کیا گیا ہے ۔ اسے اب پہلی بار مڈل سکولوں تک پھیلایا جائے گا جس کا آغاز آٹھ اضلاع میں 102 مڈل اسکولوں سے ہوگا، اور تقریباً 26,000 طلبا کی مدد ہو گی۔ این وائی سی حل 84 اضافی سکولوں اور 32,000 اضافی طلباکی مدد کرتے ہوئے اضافی چھ مڈل اسکول اضلاع میں بھی پھیلے گا۔
مزید برآں، میئر ایڈمز نے اعلان کیا کہ این وائی سی ریڈز اور این وائی سی سالوز کو آئندہ تعلیمی سال تک تمام اضلاع کے مڈل سکولوں میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ نیویارک سٹی کے پبلک سکولوں کے میئر اور ایک قابل فخر پروڈکٹ کے طور پر، میں خود ہی جانتا ہوں کہ ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری بنیادی مدد حاصل نہ کرنے کے اثرات بہت برے ہوتے ہیں۔ ایک طالب علم کے طور پر، میں نے دعا کی کہ میرا استاد مجھے فون نہ کرے کیونکہ ہمارے پبلک اسکول سسٹم نے طلبا کے لیے تعلیمی نتائج کو ہر سطح پر بہتر بنانے کے لیے درکار مواقع فراہم نہیں کیے تھے۔ لیکن ہم بہتر نتائج کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

