Mayor Eric Adams Hosts Iftar Reception to Celebrate Ramadan

03-11-2025

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا،میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منعقدہ افطار ڈنر میں مسلم کمیونٹی کے متخلف طبقہ فکر کی اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطاری کے فوری بعد گریسی مینشن کے لان میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ اس موقع پر میئر ایرک ایڈمز نے خطاب بھی کیا اور مسلمانوں کو مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کی۔ انتہائی پرتکلف کھانوں اور افطاری سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں