صدر ٹرمپ کا شکریہ ، انہوں نے کشمیر کو دوبارہ دنیا میں فلیش پوائنٹ بنادیا : ضمیر خالق، کشمیری رہنما


نیویارک ( آواز نیوز ) امریکہ میں مقیم کشمیری راہنماء محمد ضمیر خالق نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا کشمیر کے حوالے سے بیان کی خیر مقدم کرتے ہیں۔امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیں،ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد مسئلہ کشمیر دنیا میں فلش پوائنٹ بن چکا۔پوری دنیا کی نظریں اس وقت مسئلہ کشمیر کے حل پر مرکوز ہوچکی ہیں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کشمیر جلد آزاد ہونے والا ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل کے بعد پاکستان،چین،بھارت میں دوستی کاپل بابند سکتی ہے جس کے ساتھ ساتھ تجارت کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم ریاست جموں کشمیر سے دنوں اطراف کے عوام نے امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے بیان کے بعد امید لگا لی ہے کہ 76سالوں سے اقوام متحدہ کی جانب سے ردی کی ٹوکری میں ڈالے گئے مسئلہ کشمیر کی فائل ایک فعہ پھر نمبر ایک پر آگئی ہے اقوام متحدہ اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق فی الفور حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اس ضمن امریکہ میں ”کشمیر کو آزاد کرو“ ریلی کا انعقاد بھی کرے گی جس سے مسئلہ کشمیر کو مذید تیزی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دونوں اطراف کے کشمیری شہید ہوئے اس وقت بھی بھارتی ظالم حکومت اور افواج نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی ہم مزاحمت کرتے ہیں۔محمد ضمیر خالق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر قیادت کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونا ہوگا مسئلہ کشمیر ابھی نہیں تو کبھی نہیں والی بات بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام دنیا کی نظریں کشمیر پر ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی طاقت کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا بیان ہماری لیے بڑی خوشی کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کررہے ہیں اس موقع پر ملک پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر امریکی قیادت سے بلخصوص بات کرنی چائیے اور بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے گئے مظالم سے آگاہ کرنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی وکالت کا دعویٰ کرنے والے ملک پاکستان کو اس موقع پر سہی معنوں میں اپنی وکالت کا حق ادا کرنا ہوگا۔محمد ضمیر خالق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ایشیاء میں امن قائم ہو سکتا ہے بصورت دیگر ایٹمی جنگ کے بادل ہر وقت موجود رہیں گہ جس کی لپیٹ میں دیگر ممالک بھی آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں