واشنگٹن: (آواز نیوز) جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کیلئے احتجاج کیا اور یونیورسٹی پر غزہ میں نسل کشی کیلئے مالی معاونت کا الزام لگایا۔طالبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فیس غزہ میں نسل کشی کیلئے استعمال کی گئی، میں دکھی دل کے ساتھ گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی، مجھےشرم آتی ہے کہ میری ٹیوشن فیس کا استعمال نسل کشی کیلئے کیا جا رہا ہے، یونیورسٹی انتطامیہ احتساب کیلئے طلبہ کے مطالبے کو بھی نظراندازکررہی ہے۔طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ کلاس 2025ء کے طلبہ سے اپیل کرتی ہوں کہ یونیورسٹی کو عطیات نہ دیں، ہم میں سے کئی بھی اس وقت تک آزاد نہیں جب تک فلسطین آزاد نہ ہو۔انتظامیہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پالیسی کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔
