چین کا جے 10 طیارہ امریکی F-16 کی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ قرار

واشنگٹن: (آوازنیوز) امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین کا جے ٹین طیارہ امریکی ایف سولہ کی برآمدات کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے رپورٹ میں بتایاکہ چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے زیادہ کارکردگی دکھائی، چین کے پی ایل 15 میزائل سے لیس جے ٹین جنگی طیارہ بھارت کی پیش قدمی روکنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ چین کی کوشش ہے وہ جے ٹین کو ایف سولہ کا حقیقی حریف بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں