واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی کردی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں موجود اور سرگرم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور اعلیٰ حکام پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ترجمان حکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود بھارتی مشن کے قونصلر افیئرز اور ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس روزانہ کی بنیاد پر امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ان عناصر کی شناخت اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ٹیمی بروس کے مطابق جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ہیں امریکا ان تمام نیٹ ورکس کو توڑنے کے لئے مسلسل اقدامات کرے گا۔ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد کے خلاف بھی ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو بظاہر ویزا ویور پروگرام کے اہل ہیں مگر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ٹیمی بروس نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت خصوصاً اُن افراد پر پابندی لگانا ہے جو انسانی سمگلنگ یا اس میں سہولت کاری میں ملوث ہیں۔
