بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا میں پہلی بار روبوٹس کے درمیان باکسنگ میچز ہوئے ہیں، چینی روبوٹیکس کمپنی یونی ٹری کی جانب سے دنیا کے پہلے روبوٹس باکسنگ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ہوانگزو میں ہونے والے اس منفرد مقابلے کو چین کے ایک ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا گیا، اس مقابلے میں 4 یونی ٹری جی 1 روبوٹس ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، ان کے میچز 2، دو منٹ کے 3 راؤنڈز پر مشتمل تھے اور ان روبوٹس کو انسانی آپریٹرز کنٹرول کر رہے تھے۔روبوٹس کو صرف سر یا پیٹ پر مکے یا کک مارنے کی اجازت دی گئی تھی، یونی ٹری جی 1 روبوٹس 4.3 فٹ لمبے ہوتے ہیں اور وزن 35 کلوگرام ہوتا ہے، ان روبوٹس کو چینی کمپنی نے 2024 میں متعارف کرایا تھا۔
