نیویارک ( نیوز ڈیسک) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے جنرل سیکریٹری ہارون رامے کے انکل جاوید چوہدری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔انکی نماز جنازہ جمعہ ( 27 جون ) کو اسلامک سینٹر لانگ آئیلنڈ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی میت تدفین کے لئے پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ زبیدہ چوہدری،بیٹی فاطمہ چوہدری اور داماد اسد حسین سمیت متعدد رشتہ دار سوگوار چھوڑے ہیں۔پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی سمیت پاکستانی کمیونٹی نے ہارون رامے سے انکے انکل وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔


ہارون رامے( جنرل سیکریٹری، پاکستان ڈے پریڈ)