ڈھاکا:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جب کہ معاملہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے سے جڑا ہوا ہے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے واضح کیا تھا کہ بنگلادیش ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہے، تاہم ٹیم بھارت نہیں بھیجی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد معاملہ آئی سی سی کے کورٹ میں چلا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہوتا ہے تو اسے 27 ملین ڈالرز کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، جو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی مجموعی آمدنی کا تقریباً 60 فیصد بنتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے پاس آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔









