زیورخ/ سوئیٹرزلینڈ( آواز آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے قائم کردہ “ بورڈ آف پیس” یعنی امن کے بورڈ کو مذاقا “ Board. of Piece” یعنی ٹکڑا قرار دیدیا۔ سوئیٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی سائیڈ ملاقاتوں کے دوران ایک سیمینار میں ماڈریٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیِس کے حوالے سے سوال کے جواب میں ایلون مسک نے مذاقا پوچھا یہ بورڈ آف پیس( Peace) یا بورڈ آف پِیس(Board Of Piece ) ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نومبر 2024 کے صدارتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ تھے۔ ان کی دولت کی مالیت 500 ارب ڈالرز سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ایلون مسک اور ٹرمپ کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں۔









