واشنگٹن (نیوز ڈیسک) – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدلیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بانڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کے بعد واشنگٹن میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، مزید متعدد اعلیٰ حکام کو بھی جلد ہی ہٹایا جا سکتا ہے، جس سے کابینہ کے ارکان میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔









