ٹمپا کے ممتاز بزنس مین عثمان ایذد نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر دینار کے ہمراہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی
ٹمپا/ فلوریڈا ( آواز نیوز)،صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو فلوریڈا میں امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جسمیں پاکستانی نژاد امریکیوں کی نمائندگی ٹیمپا فلوریڈا کے ممتاز بزنس مین عثمان ایزد اور انکی اہلیہ ڈاکٹر دینار نے کی۔ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے عثمان ایزد کا شمار ان چند بااثر پاکستانی امریکن شخصیات میں ہوتا ہے جو اعلیٰ امریکی حلقوں کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان اور ریاست ہائے امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے انکی کوششوں کا اعتراف دونوں ملکوں میں کیا جاتا ہے









