پاکستان کا ایک اور لمبا چھکا ، ٹرمپ نے اسلام آباد کی پھر مان لی،حتمی مذاکرات تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

نیویارک ( رپورٹ : محمد فرخ) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایران میں جنگ بندی میں توسیع کے لئے ان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست قبول کرلی ہے۔ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اعتماد کی وجہ سے پاکستان اس تصفیئہ کے حل کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے جنگ بندی کی پاسداری کی جائے گی اور ہمیں مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امن معاہدہ تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے امن مزاکرات تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے اعلان پر حملے نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔اسی دوران وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور تک نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں