نیوجرسی ( آواز نیوز) امریکہ میں امریکن پاکستانی ڈاکٹرز کی نمائندہ اور پاکستانی کمیونٹی کی سب سے خوش حال تنظیم اپنا یو ایس اے کے نو منتخب صدر برائے 2027(president-elect) )ڈاکٹر آفتاب خان کے سابق وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کی رہائش گاہ نیو جرسی آمد ۔ سینئر ایڈیٹر جنگ اینکر جیو محترم سہیل وڑائچ سے خصوصی ملاقات کی ۔ملکی سیاست اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔شکاگو میں مقیم ڈاکٹر آفتاب نیوجرسی میں اپنا کے سپرنگ کنونشن کے سلسلے میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ جس کے دوران انہوں نے وقاص ریاض کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کے سیاستدان منیر احمد خان اور اپنا نیویارک کے ڈاکٹر افضال ملہی بھی موجود تھے۔ آفتاب خان سال 2027 کے لئے اپنا سینٹرل کے مرکزی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اگلے سال یکم جنوری سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔








