نیویارک( آواز نیوز) اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے فرد بن گئے جن کی دولت کی مالیت ایک ٹریلین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسپیس ایکس کے سٹاک مارکیٹ میں آمد کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت 813 بلین ڈالرز سے بڑھ کر ایک ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے۔سپیس ایکس نے جمعہ کے روز عوام کے لئے 135 ڈالرز فی کا کے حساب سے اپنے شئیرز متعارف کرائے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 169 ڈالرز فی شئیر پہنچ گئی۔ لوگوں نے آغاز سے ہی غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی اور پلک جھپکتے میں SPCX کی مارکیٹ ویلیو اوپر چلی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ایلون مسک جن کی دولت کی مالیت پہلے ہی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوگل کے لیری پیگ کی مجموعی دولت سے ( 288 بلین ڈالرز) دوگنی سے بھی زیادہ تھی جمعہ ( 12 جون) کے روز ان کی دولت 1.18 ٹریلین سے بھی تھاوز کرچکی تھی ۔ورلڈ بنک ڈیٹا کے مطابق سپیس ایکس کے شئیرز امریکہ سے ہالینڈ تک دھڑادھڑ خریدے جارہے ہیں.









