نیویارک ( آواز نیوز) حال ہی میں ختم ہونے والی نیشنل باسکٹ بال چیمپئن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی چیمپئین ٹیم نیویارک ِنکس ( Knicks) کے اعزاز میں تاریخ ساز پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ میں لاکھوں کی تعداد میں نیویارکرز نے شرکت کی۔ مئیر ممدانی گورنر ہوکل اور کھیلاڑیوں کے ہمراہ پریڈ کے فلوٹ پر موجود تھے۔ پریڈ بیٹری پارک( لوئر مینہٹن ) سے شروع ہوکر سٹی ہال پر اختتام پذیر ہوئی۔مئیر کی شامی نژاد اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔رمادواجی اپنے لباس کی وجہ توجہ کا مرکز بنی رہی۔انہوں نے کھلے بازو والی نِک کے لوگو اور NBA کے لفظ پر مشتمل ٹی شرٹ اور سیاہ سکرٹ پہن رکھا تھا۔رمادواجی قدرے بولڈ لباس کی وجہ سے Vague جیسے معروف فیشن میگزین کے سرورق کی بھی زینت بنی رہتی ہیں۔مئیر ممدانی کے سب سے بڑے ناقد اخبار نیویارک پوسٹ نے رمادواجی کے آؤٹ فٹ کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کی ہے۔









