ٹرمپ کا دعوی اور خاتون اٹالین وزیراعظم کی تردید: صدر سےتصویر لینے کے لئے منت سماجت نہیں کی! میلونی

روم ( آوازنیوز) خبروں میں رہنے والی اٹلی کی وزیراعظم جورجیا لیلونی ایک بار پھر عالمی خبروں کی زد میں ہیں۔وزیر اعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے اطالوی نیوز چینل کو دیے گئے اُس انٹرویو پر حیرت ہوئی ہے جس میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انھوں (میلونی) نے (ٹرمپ) کے ساتھ تصویر لینے کے لیے منت سماجت کی تھی۔
وزیر اعظم میلونی کے اِس بیان کے بعد دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان تنازع کُھل کر سامنے آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اٹلی کے ٹی وی چینل ’لا سیون‘ کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ’انھوں (میلونی) نے مجھ سے تصویر لینے کی درخواست کی اور مجھے اُن پر ترس آ گیا۔‘
جورجیا میلونی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کا یہ تبصرہ مکمل طور پر ’من گھڑت‘ ہے۔
دوسری جانب جورجیا میلونی نے اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو کی اگلے ہفتے کے اوائل میں امریکہ کا دورہ منسوخ کرنے کی بھی تصدیق کی۔

ٹرمپ اور میلونی کی جانب سے عوامی سطح پر دیے گئے اس نوعیت کے بیانات اس بات کا اشارہ ہیں کہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات میں کس حد تک دراڑ آ چکی ہے۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی کئی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔ بعدازاں جورجیا میلونی نے صحافیوں کو بتایا کہ اُن کے باہمی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر یہ دونوں رہنما ایک چھوٹے سے صوفے پر بیٹھے گفتگو میں مصروف نظر آئے اور میلونی اس دوران بات کرتے ہوئے مسکرا رہی تھیں۔ اطالوی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جب اس سے متعلق سوال ہوا تو ٹرمپ نے کہا ’شاید وہ خوش ہیں کہ میں نے ان سے بات کی۔‘
یاد رہے ’لا سیون‘ چینل نے ٹرمپ کے اصل انگریزی الفاظ کو نشر نہیں کیا بلکہ انھیں اطالوی زبان میں ترجمہ کر کے نشر کیا ہے۔
ٹرمپ کے اس انٹرویو کے بعد میلونی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے 70 لاکھ فالوورز سے مختصر خطاب میں اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’سچ کہوں تو میں حیران رہ گئی تھی۔‘ میلونی نے کہا کہ ’یہ پہلی بار نہیں ہوا۔ مجھے معلوم نہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کرتے ہیں۔‘
’میں صرف یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ افسوسناک ہے کہ وہ مغرب کے دشمنوں اور امریکہ کے دشمنوں کے بارے میں ایسا رویہ نہیں رکھتے۔ وہ (دشمن) جن کے رہنماؤں کے ساتھ وہ بظاہر کہیں زیادہ نرمی برتتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں