Mamdani taps Lina Khan and Tony Shorris for key New York economic posts
نیویارک ( خصوصی رپورٹ) نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی نے بزنس کمیونٹی اور کارپوریٹ ورلڈ میں معاشی اجارہ داری کے خلاف ٹھوس آواز اور مساوی اقتصادی ماحول کو اجاگر کرنے لئے ہر سطح پر جدوجہد کرنے والی پروفیسر لینا خان کو نیویارک سٹی اکنامک ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (EDC)کی چئیر مقرر کیا ہے۔پروفیسر خان کولمبیا یونیورسٹی جیسی معروف درسگاہ میں اینٹی ٹرست لاء، انفراسٹرکچر انڈسٹریز لاء، اینٹی مونوپولی لاء اور پولیٹیکل اکانومی جیسے اہم موضوعات پر پڑھاتی ہیں۔ وہ ان موضوعات پر لکھتی بھی ہیں۔ پروفیسر لینا خان بائیڈن انتظامیہ میں جون 2021 سے جنوری 2025 تک فیڈرل ٹریڈ کمشن کی چئیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاچکی ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی سب سے کم عمر اور پہلی ساؤتھ ایشین چئیر تھیں۔وہ مئیر ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کا بھی حصہ رہی ہیں۔وہ ییل یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور اس وقت کولمبیا یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔مس خان نے میئر کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔









