بوسٹن کے رہائشی کی خوش قسمتی دنوں میں بھیانک خواب میں تبدیلی! لاٹو الیگل امیگرینٹس کے لئے نہیں


بوسٹن ( آواز نیوز) امریکی ریاست میسا چوسسٹس کے رہائشی ایک الیگل امیگرینٹ کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی  اس وقت دکھ و تکلیف میں تبدیل ہوگئی جب ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے کے محض چند دن بعد امیگریشن حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔ایسٹ بوسٹن کے ایریل انتونیو ویلکوئز نے میسا چوسسٹس سٹیٹ لاٹری کے سکریچ ٹکٹ پر ایک ملین ڈالرز کی رقم جیتنی اس نے تمام کیش کا آپشن منتخب کیا۔ لاٹری حکام نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ایریل انتونیو کے لاٹری جیتنے کے  بارے میں میڈیا کو مطلع کیا۔ایسٹ بوسٹن کی ایک سپر مارکیٹ سے خریدا گیا سکریچ ٹکٹ ایریل کے لئے خوش قسمتی کی علامت بنا مگر چند روز بعد ICE حکام نے غیر قانونی طور سے امریکہ میں مقیم رہنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔انتونیو 2013 سے غیرقانونی طور پر مقیم تھا۔ اپریل 2014 میں اس کے ڈیپورٹیشن کے احکامات جاری ہوچکے تھے۔بوسٹن میں ICE حکام نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے” بوسٹن لاٹری میں اللیگل تارکین وطن کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ یہ صرف قانون پر عمل کرنے والوں کے لئے ہے”
ایریل انتونیو کی گرفتاری سے ایک نئی بحث چھڑگئی ہے کہ آیا الیگل امیگرینٹس لاٹو کے مستحق ہیں یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں