پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت، ایک بلاک میں 75 ہزار تولے سونے کی تصدیق

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیسپاک کی ابتدائی رپورٹ میں ایک بلاک سے 75 ہزار تولے سونے کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اٹک، میانوالی اور دریائے ستلج کے علاقوں میں سونے کے ذخائر کی نشاندہی کے لیے مجموعی طور پر 9 بلاکس بنائے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ذخائر کی مجموعی مالیت کئی سو ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم حتمی مالیت کا تعین مکمل سروے اور سونے کی مقدار سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیسپاک نے دیگر 8 بلاکس میں بھی سونے کی مقدار معلوم کرنے کے لیے سروے شروع کردیا ہے۔تمام بلاکس کی حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد سونے کے ذخائر کی تلاش اور نکاسی کے لیے بین الاقوامی سطح پر آکشن کرائے جانے کا امکان ہے۔اگر ابتدائی نتائج کی حتمی رپورٹ سے بھی تصدیق ہوگئی تو پنجاب کے دریاؤں میں موجود سونے کے ذخائر ملکی معیشت کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں