معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

مکہ مکرمہ :(آواز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔کبریٰ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور گوہر رشید خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دونوں اداکاروں نے ہاتھ غلاف کعبہ پر رکھے ہوئے ہیں۔کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کی کرسی کے سائے تلے، 70 ہزار فرشتے ہماری گواہی دے رہے ہیں اور اللہ کی رحمت بارش کی مانند ہم پر برس رہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے ’قبول ہے‘ لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں