اسحاق ڈار کا پاناما کے وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا

اسلام آباد : (آوازنیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کر دیا۔اسحاق ڈار نے پاناما کے ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں سندھ طاس معاہدے کے متعلق بھی بتایا، اس موقع پر پاناما کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے بھی رابطہ کر کے خطے کی صورتحال، بھارت کے پراپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کوریا کے وزیر خارجہ کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھی آگاہ کیا، کورین وزیر خارجہ نے بات چیت سے مسائل کے حل پر زور دیا۔واضح رہے کہ بھارت کے پہلگام حملے کے بارے میں پراپیگنڈے کے بعد وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے ان کو صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں