انڈیا کے پاکستان پر ٹاگیٹڈحملے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی حملوں کی اطلاعات، ،پاکستانی فضائی حدود مکمل بند


لاہور( آواز نیوز) انڈیا کے پاکستانی علاقوں میں پانچ میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں میں پہلے سے قائم جنگی ماحول شدید ہوگیا ہے۔ بھارت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے مدارس سمیت تین مختلف مقامات پر حملے کئے ہیں۔ میزائل حملے بہاولپور، مظفر آباد اور کوٹلی میں کئے گئے۔پاکستان نے ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پاکستانی دفاعی ذرائع نے سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے بعض علاقوں میں جوابی حملوں کا دعوی کیا گیا ہے۔تاہم کہا جاتا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کے جوابی حملے بھی ٹارگیٹڈ ہونگے جن سے زیادہ نقصان کا احتمال نہیں ہے۔کہا جاتا ہے کہ ان حملوں کا مقصد انڈیا کی جانب سے یہ تاثر دینا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اور یہ حملے پہلگام حملوں کے جواب میں حملے کئے گئے مدراس خالی کرائے جاچکے تھے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حملے انڈرسٹینڈنگ کے ساتھ کیے گئے کہ زیادہ بڑا تصادم نہ ہو۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان بھی کچھ ایسے حملے کرسکتا ہے جن میں کوئی بڑا نقصان نہ ہو اور پاک فوج اپنے عوام کو یہ باور کرا سکے کہ وہ کسی بھی جوابی کارروائی کے لئے تیار ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تصادم زیادہ طول پکڑتا دکھائی نہیں دیتا۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس محدود آپریشن کا فائدہ کون اٹھائے گاکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں