امریکہ نے پہلی بار پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لئے تعاون کی سنجیدہ پیشکش کردی

امریکہ کے وزیرخارجہ مارک روبیو نے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی اور بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بنیانُ المرصوص کے نتیجے میں بھارت کے بھاری نقصان کے بعد مزاکرات میں تعاون کی سنجیدہ پیشکش کردی ہے۔امریکہ جو اب تک کہتا آرہا تھا کہ پاک بھارت جنگ امریکہ کا مسئلہ نہیں دونوں ملکوں کو اسے حل کرنا چائیے اب اسے صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوگیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو فون کرکے صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بات چیت میں کردار کے لیے تیار ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارک روبیو نے جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ اپنے بیان میں ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش ہے-پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں