راولپنڈی: (آواز نیوز) پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے فجر کے وقت بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ جس کا مطلب ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کردیا گیا، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
