ایک اور عہد تمام! کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی: (آوازنیوز) ایک اور عہد تمام ہو گیا، ہندوستان کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ (ٹیسٹ) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید کٹ پہنی تھی، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔انہوں نے لکھا کہ میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں لیکن درست محسوس ہو رہا ہے، میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ لوٹایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں