اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ: (آوازنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔چینی وزیر لیو جیان نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا شراکت دار اور آہنی دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیں گے۔حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہو گی جس میں پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں